8 فروری 2017 - 08:22
کابل میں اعلی عدالت کے سامنے خود کش حملے میں 20 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل واقع سپریم کورٹ پر ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل واقع سپریم کورٹ پر ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خود کش بمبار نے سپریم کورٹ کی عمارت کو نشانہ بنایا۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب اللہ دانش نے اے ایف پی کو بتایا کہ عدالت کی پارکنگ کے ایریا میں ایک خود کش بمبار نے وہاں موجود ملازمین کو نشانہ بنایا۔ وزارت صحت کے ترجمان وحید مجروح نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169