7 فروری 2017 - 19:18
ایران کے تمام منجمد اثاثوں کی بحالی کے لیے تمام اقدامات ہو چکے ہیں: باقر نوبخت

ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے تمام منجمد اثاثوں کی بحالی کے لئے اٹھائے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تمام منجمد اثاثے بحال ہوگئے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے تمام منجمد اثاثوں کی بحالی کے لئے اٹھائے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تمام منجمد اثاثے بحال ہوگئے ہیں.

یہ بات 'محمد باقر نوبخت' جو اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور نگرانی کے نائب صدر ہیں نے منگل کے روز تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد ایران کے منجمد اثاثوں کی کس حد تک بحالی کی صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ ایران کے اثاثوں کی بحالی کے لئے ہونی والی تمام مفاہمت پر عمل کیا گیا ہے اور منجمد پیسوں کی بحالی کے لئے تمام اقدامات کئے جاچکے ہیں.

ترجمان نے مزید بتایا کہ مگر بعض ممالک بالخصوص بھارت کے پاس پابندی کو بنیاد بنانا کوئی وجہ نہیں اور ان ممالک کو ایرانی کے اثاثوں کی ادائیگی میں کسی اور مشکل کا سامنا ہوگا.

اس موقع پر انہوں نے اسلامی انقلاب کی 38ویں سالگرہ کی آمد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کے بعد ملکی حالات میں بہت اونچ نیچ سامنے آئی مگر ان مسائل کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کی مختلف شعبوں میں ترقی جاری رہی اور اس کی سطح میں اضافہ ہوتا رہا ہے.

جوہری مذاکرات میں ایران کی فتح کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آج عالمی برادری اسلامی جمہوریہ ایران کی کارکردگی کو سراہتی ہے مگر بعض لوگ اس معاہدے سے غلطیاں نکال کر کہتے ہیں کہ یہ معاہدہ امریکہ کے لئے اچھا نہیں تھا.

ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم نے جوہری مذاکرات کے سنہرے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے مگر امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کے خلاف اقدامات اس کی تنہائی کا باعث بنیں گے

حکومتی ترجمان نے کہا کہ ایران نے دنیا کی 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات کئے اور اب ان میں سے بعض ممالک کا دعوی ہے کہ انھوں نے ایران سے دھوکہ کھایا ہے بلکہ اس معاہدے کو سب فریقین کی کامیابی تصور کرتے ہیں جس سے تمام فریقین کو فائدہ ملے گا.

انہوں نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک امن پسند طاقتور ملک کی حیثیت سے علاقائی امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے پر آمادہ ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲