اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العربیہ کے مطابق جرمنی کے معروف جریدے "ڈر شپیگل"نے اپنی نئی اشاعت کے سرورق پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک خاکہ شائع کیا ہے جس میں وہ مجسمہ آزادی کا سر کاٹ کر اپنے ہاتھ میں تھامے کھڑے ہیں۔
ہفت روزہ جریدے کے سرورق پر یہ خاکہ امریکی فن کار ایڈل روڈریگز نے بنایا ہے۔ خاکے میں ٹرمپ ایک ہاتھ میں امریکی مجسمہ آزادی کا کٹا ہوا سر اور دوسرے ہاتھ میں چُھرا لیے کھڑے ہیں جس سے خون کے قطرے ٹپک رہے ہیں۔

سرورق کے بائیں جانب نیچے یہ عبارت تحریر ہے : "سب سے پہلے امریكا "، نئے امریکی صدر کا نعرہ.
جریدے کے چیف ایڈیٹر نے جرمن نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے سرورق پر امریکی صدر اس علامت کا سر کاٹ رہے ہیں جو 1886 سے امریکا میں مہاجرین اور پناہ گزینوں کا خیرمقدم کر رہی ہے۔
جرمن اخبار "بیلڈ" نے براہ راست طور پر اس خاکے کا موازنہ داعش کے سابق برطانوی جلاد محمد اموازی عُرف جہادی جون سے کیا ہے جو تنظیم کی جانب سے جاری وڈیو کلپوں میں یرغمالیوں کے سربریدہ سروں کے ساتھ نمودار ہوتا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲