اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی عدالت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی شہریوں کے خلاف سفری پابندیاں معطل ہونے کے پیش نظر، اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی فری اسٹائل کُشتی کی ٹیم کو ایران میں عالمی مقابلوں میں شرکت کے لئے ویزے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے.
'بہرام قاسمي' نے اتوار کے روز اپنے ٹيلي گرام پيج پر مزيد کہا کہ ايراني دفترخارجہ نے امريکہ کي فري اسٹائل کُشتي ٹيم کو ايراني شہر کرمانشاہ ميں منعقد ہونے والے ورلڈ ريسلنگ چيمپئن شپ مقابلوں ميں شرکت کے لئے ويزے دينے کا فيصلہ کيا ہے.
انہوں نے مزيد کہا کہ يہ فيصلہ ايراني شہريوں کے امريکہ ميں داخلے کے خلاف ٹرمپ کے متعصبانہ احکامات کو امريکي فيڈرل جج کي جانب سے معطل کئے جانے کي روشني ميں کيا گيا ہے.
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي کشتي فيڈريشن اور بين المللي انٹرنيشنل يونين کے سربراہوں نے بھي امريکي ٹيم کو ويزے جاري کرنے کے حوالے سے درخواستيں کي تھيں.
تفصيلات کے مطابق، امريکہ کي فري اسٹائل کشتي ٹيم نے 16 اور 17 فروري سے ايران کے مغربي صوبے کرمانشاہ ميں منعقد ہونے والے بين الاقوامي 2017 کشتي مقابلوں ميں شرکت کرني ہے.
45ويں بين الاقوامي فري اسٹائل کشتي مقابلوں کا ايراني صوبے کرمانشاہ ميں منعقد کرنا ہے جس ميں اسلامي جمہوريہ ايران، روس، امريکہ، ترکي، جارجيا، جمہوريہ آذربائيجان، بھارت اور منگوليا کي ٹيم شرکت کريں گي.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲