1 فروری 2017 - 16:11
میکسیکو کا اسرائیل سے معافی مانگنے کا مطالبہ

ٹرمپ کے امریکہ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کی حمایت کرنے پر میکسیکو نے اسرائیل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے فیصلے کی حمایت کرنے پر میکسیکو نے اسرائیلی وزیراعظم سے باضابطہ معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

میکسیکن وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے دیوار کی تعمیر کی حمایت کرنا میکسیکو کے خلاف جارحیت کے مترادف ہے۔ لہٰذا، اسرائیلی حکومت اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرے اور میکسیکو سے معافی مانگے۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹویٹر پر ٹرمپ کی جانب سے دیوار کی تعمیر کے فیصلے کی حمایت کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲