اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزارت دفاع نے مشرقی موصل کو آزاد کرانے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے اب مشرقی موصل سے درندوں کا صفایا کرلیا گیا ہے اور شہر میں امن و سکون پایا جاتا ہے۔
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے اب تک عراق میں سینکڑوں مربع کلومیٹر اور موصل کے درجنوں علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے ہیں۔
یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نے پیر 17 اکتوبر2016 کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲