اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عید گاہ مارکیٹ میں دھماکہ ہونے سے13 افراد جاں بحق اور 47 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مزید ہلاکتو ں کا خدشہ ہے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ پرانی سبزی منڈی میں اس وقت ہوا جب وہاں پر لوگوں کا سبزی خریدنے کیلئے رش لگا ہوا تھا۔
سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریش شروع کردیا ہے جبکہ ریسکیو آپر یشن بھی جاری ہے۔
دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عید گاہ مارکیٹ میں دو دھماکے ہوچکے ہیں۔







.......
/169