اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی گارڈین کونسل کے سربراہ نے سابق ايراني صدر اور نامور سیاستدان آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی کے جنازے ميں ايرانی اعلي حکومتي، سياسي اور عسکري حکام سميت لاکھوں شہريوں کي شرکت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اسلامی نظام میں ایک منفرد اور مثالی کردار ادا کیا ہے.
ان خيالات كا اظہار آيت اللہ 'احمد جنتي' نے بدھ كے روز گارڈين كونسل كے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كيا.
انہوں نے اس موقع پر كہا كہ امام خميني (رح) كے قريبي ساتھي آيت اللہ رفسنجاني كے انتقال كے بعد ايراني قوم نے ايك بار پھر انقلاب اور اسلامي نظام كے رہنماوں سے اپني وفاداري كا ثبوت ديتے ہوئے مرحوم كے جنازے ميں اتني بڑي تعداد كي شركت كو تاريخي قرار ديا.
آيت اللہ جنتي نے كہا كہ مرحوم آيت اللہ رفسنجاني گزشتہ سالوں سے اب تك ايران كے اعلي ادارے تشخيص مصلحت نظام كونسل كے سربراہ تھے اور انہوں نے اسلامي انقلاب كے دوران نہايت اہم كردار ادا كيا.
انہوں نے بتايا كہ آيت اللہ رفسنجاني كے لئے ايراني عوام كا نكلنا سياسي لحاظ سے بہت اہميت كا حامل ہے اور اس سے يہ بات ثابت ہوتي ہے كہ ايراني قوم آخري دم تك اسلامي انقلاب اور نظام كے رہنماؤں كے ساتھ ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲