15 جنوری 2017 - 11:22
پاکستانی وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے ڈیوس روانہ ہوگئے

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے سوئٹرزلینڈ کے شہر ڈیوس روانہ ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے سوئٹرزلینڈ کے شہر ڈیوس روانہ ہوگئے ہیں۔
پاکستانی وزیر ا‏عظم ڈیوس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو ڈبلیو ای ایف کے اجلاس میں شرکت کی دعوت فورم کے ایگزیکٹو چئیرمین نے دی جب کہ اجلاس میں دنیا بھر سے 3 ہزار 200 مندوبین شرکت کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169