14 جنوری 2017 - 14:28
داعش نے ایک عراقی ماں کو 4 بچوں سمیت آگ میں زندہ زندء جلا دیا

عراق میں سرگرم وہابی خونخوار اور دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک عراقی ماں اور اس کے 4 بچوں کو زندہ زندہ آک میں جلا دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں سرگرم وہابی خونخوار اور دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک عراقی ماں اور اس کے 4 بچوں کو زندہ زندہ آک میں جلا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے عراق کے الحویجہ علاقہ میں ایک ماں اس کی تین بیٹیوں اور اس کے 9 سالہ بچے کو زندہ زندہ آگ میں جلا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے ان افراد کو عام شہریوں کے سامنے آگ میں زندہ زندہ جلادیا ۔
باخبر ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ان افراد پر پہلے تیل چھڑکا اور پھر انھیں آگ لگا دی۔ داعش کے اس وحشیانہ اقدام کی عالمی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ خونخوار وہابی د ہشت گرد اس سے قبل بھی اس قسم کے کئی بھیانک جرائم کا ارتکاب کرچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169