اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یورپ کی ایئربس کمپنی سے خریدے گئے طیاروں میں سے پہلا طیارہ آج (12 جنوری) کو تہران منتقل کر دیا گیا۔
ایران ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان رضا جعفر زادہ نے ایئربس کے پہلے طیارے کو حاصل کرنے کی خبر دیتے ہوئے کہا: ایئربس کمپنی کے ساتھ کئے گئے منصوبہ بندی کے تحت اس کمپنی کا پہلا طیارہ آج (12 جنوری) کو تہران پہنچ گیا۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ مذکورہ طیارے کو خود ایرانی پائلٹ نے تہران منتقل کیا، وضاحت کی: ایئربس کے پہلے طیارے کو منتقل کرنے کیلئے تہران کے مہر آباد ایئرپورٹ پر حکام اور مسئولین کی موجودگی میں تقریب منعقد کی گئی۔
تہران پہنچنے والا طیارہ ایئربس 321 ہے جس پر تقریبا 220 مسافر سوار ہو سکتے ہیں جو تقریبا 4 ہزار کیلومیٹر سفر کرسکتا ہے۔
ایران ایئر کے چیئرمین فرہاد پرورش نے خبر دی ہے کہ یہ طیارہ اندرونی پروازوں کیلئے مختص کیا جائے گا۔









۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲