10 جنوری 2017 - 11:21
جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا سابق ایرانی صدر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر اظہار تعزیت

کراچی میں میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ممتاز حسین سہتو اور مجاہد چنا نے ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو، سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو اور سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے گھرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169