اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں 2 گھنٹے کے دوران فائرنگ کے پے درپے واقعات پیش آئے جن میں جمشید روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ ایم جناح روڈ پر بھی ایک شخص فائرنگ کا نشانہ بن گیا جس کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔
گلستان جوہر میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں لال فلیٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا، تین زخمیوں میں سے پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جب کہ دیگر 2 زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ کورنگی میں بھی ایک شخص اندھی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ٹیلی فون کیا اور فائرنگ کے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
.......
/169