31 دسمبر 2016 - 15:42
الوداع 2016؛ دنیا بھر میں نئے سال کا شاندار استقبال/ نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز

دنیا بھر میں کہیں خوشیوں کے رنگ، کہیں غموں کے سائے ، کہیں امید کے دیئے تو کہیں ناامیدی کے اندھیرے دیتا ہوا سال 2016 اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے اور نئے سال کا خوش دلی سے استقبال کیا جارہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے عیسوی سالِ کا آغاز ہو گیا،جس کے سلسلے میں وہاں خصوصی تقریبات منعقد کی گئی ہیں آکلینڈ میں نئے سال کی تقریبات کا آغاز اسکائی ٹاور پر آتش بازی سے کیا گیا۔
ادھر آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر برج پر نئے سال کے آغاز سے قبل ہی آتش بازی کی گئی،سڈنی ہاربر پر فیملیوں کے لیے خصوصی طور پر نئے سال سے تین گھنٹے پہلے روایتی آتش بازی کی گئی۔ دنیا کے مختلف ممالک میں نئے عیسوی سال کے موقع پر آتش بازی کا اہتمام کیا گيا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169