24 دسمبر 2016 - 17:47
ایران؛ تہران کی شہید بہشتی میڈیکل یونیورسٹی کی سائنسی پیداوار میں دوگنا اضافہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت میں واقع 'شہید بہشتی میڈیکل یونیورسٹی' کی سائنسی پیداوار اور کامیابیوں میں گزشتہ چار سال کے مقابلے میں دو گنا اضافہ ہوا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت میں واقع 'شہید بہشتی میڈیکل یونیورسٹی' کی سائنسی پیداوار اور کامیابیوں میں گزشتہ چار سال کے مقابلے میں دو گنا اضافہ ہوا ہے.

يہ بات شہيد بہشتي ميڈيكل يونيورسٹي كے دپٹي چانسلر برائے امور انفارميشن اور ٹيكنالوجي پروفيسر 'افشين زرقي' نے ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے مزيد بتايا كہ عالمي رينكنگ كے مطابق شہيد بہشتي يونيورسٹي كي كاركردگي اور سائنسي ترقي ايران كي ديگر جامعات كے درميان زيادہ رہي ہے اور گزشتہ سال كے مقابلے ميں اين كاميابيوں ميں 22 فيصد اضافہ ہوا ہے.

انہوں نے كہا كہ شہيد بہشتي ميڈيكل يونيورسٹي كے تحت سائنسي كمپنيوں كي تعداد 33 تك پہنچي ہے جس كا مقصد سائنسدانوں اور ماہرين كو اپنے تجربيات كو مزيد اُجاگر كرنے كے لئے مدد فراہم كرتي ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲