19 دسمبر 2016 - 13:23
حجة الاسلام علی ملکی: امریکہ اوراسرائیل کی اسلام کےساتھ دشمنی ختم ہونے والی نہیں ہے

ایران کےشہرقصرشیرین کےامام جمعہ نے وحدت کو ایران کےاقتداراور اس کی عزت کاسبب قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ قائد انقلاب اسلامی کی بصیرت پرمبنی تدابیر نے استعماری طاقتوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہرقصرشیرین کےامام جمعہ حجة الاسلام علی ملکی نے بصیرت اوردشمن کی شناخت کو اسلام کے دشمنوں کی سازشوں کے مقابلےمیں مسلمان معاشروں کی کامیابی کا راز قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ اسلامی ممالک کی ترقی کا ایک اہم ترین رکن معاشرے کے افراد کے درمیان اتحاد ووحدت کا تحفظ ہے۔

انہوں نے ایران کو مختلف مذاہب اوراقوام کے درمیان بھائی چارگی اوراخوت کا واضح نمونہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادووحدت اقتدار،اعتقادات اورعزت نفس کے تحفظ کا سبب ہے جیسا کہ ہمارے اسلامی ممالک میں اس جذبے کا بخوبی مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔
قصرشرین کے امام جمعہ نے وحدت کو معاشرے کی کامیابی اورحرکت کا سبب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے تمام شیعہ اورسنی مسلمان سرتوڑ کوشش کررہے ہیں کہ یہ انقلاب اپنے اعلیٰ اہداف تک پہنچ جائے اوروہ اس راہ میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرتے ہیں۔ جیسا کہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران ثابت ہوگیا تھا۔
حجة الاسلام علی ملکی نے وحدت ، بھائی چارگی اورولایت محوری کو اسلامی انقلاب ایران کی بقاء کا راز قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ قائد انقلاب اسلامی کی بصیرت پرمبنی تدابیر کی وجہ سےاستعماری ممالک کی سازشیں ناکام ہوئی ہیں۔
انہوں نے معاشرے میں حقیقی محمدی اسلام کی ترویج کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیشہ مسلمانوں کےاتحادووحدت کی تاکید کیا کرتے تھے کیونکہ وحدت ، مسلمانوں کے اقتدار، اعتقادات اورعزت نفس کے تحفظ کا باعث ہے۔

.......

/169