اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی افواج نے حلب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے تین ہفتے قبل بھرپور آپریشن شروع کیا تھا -
پریس ٹی وی نے خبردی ہے کہ حکومت شام کے مخالف نام نہاد انسانی حقوق کے مرکز نے حلب پر شامی افواج کا مکمل کنٹرول ہونے کی تصدیق کردی ہے - انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے حلب کے مشرق میں چھے علاقوں سے پسپائی اختیار کرلی ہے -
شام سے متعلق انسانی حقوق کے مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ حلب میں شامی افواج کا آپریشن مکمل ہوگیا ہے - اس سے پہلے شامی ذرائع ابلاغ نے خبردی تھی کہ حلب کے اٹھانوے فیصد علاقے آزاد کرالئے گئے ہیں - شامی ذرائع کے مطابق فوج نے شیخ سعید اور الصالحین جیسے محلوں کو آزاد کرانے کے ساتھ کرم الدع اور الفردوس الجلوم کی جانب پیشقدمی شروع کردی ہے - اور دہشت گرد عناصر بڑی تعداد میں حلب سے فرار کررہے ہیں - اطلاعات ہیں کہ دوہزار سے زائد دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دئے ہیں جبکہ ایک لاکھ عام شہری حلب کے مشرقی علاقوں سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں -
.......
/169