اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں عید میلاد النبی اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور ایران کے اہلسنت علماء اور نمائندوں کی شرکت سے ایک کانفرنسمنعقد ہوئی۔اس کانفرنس میں صدر مملکت کے مشیر علی یونسی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کے امور میں تمام مذاہب و اقوام کی شائستگی کے ساتھ شرکت رہے۔ فقہاء کی کونسل میں صوبے سیستان و بلوچستان کے نمائندے مولوی نذیر احمد نے بھی کہا کہ ایران میں قومی و علاقائی عہدوں پر برگزیدہ اہلسنت افراد سے استفادہ قومی اتحاد کی تقویت کا باعث ہے۔شہر زاہدان کے اہلسنت مسلمانوں کے امام جمعہ مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی نے بھی ایران کی آزادی اور ارضی سالمیت کے تحفظ منجملہ دفاع مقدس کے دوران ایران کی اہلسنت برادری کی جاں فشانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی نام اور مذہب کے ساتھ ایران کو ترچھی نظروں سے دیکھنے والوں کا ایران کی پوری اہلسنت برادری شیعہ برادری کے ساتھ مل کر مقابلہ کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ اہلسنت مسلمان آنحضرت (ص) کی ولات باسعادت بارہ ربیع الاول جبکہ شیعہ مسلمان آپ(ص) کی ولادت باسعادت سترہ ربیع الاول کو مناتے ہیں اس لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) نے جو عالم اسلام میں اتحاد کے منادی رہے ہیں، ان دونوں تاریخوں کے درمیانی ایام کو ہفتہ وحدت کے طور پر منائے جانے کا اعلان فرمایا جس کا تمام مسلمانوں اور علمائے کرام نے وسیع پیمانے پر خیرمقدم کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169