11 دسمبر 2016 - 18:58
کراچی میں بارہ ربیع الاول پر دہشت گردوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا گیا

بارہ ربیع الاول پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گردوں نے کرائے کے مکان میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بارہ ربیع الاول پر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گردوں نے کرائے کے مکان میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ کراچی میں بارہ ربیع الاول پر دہشت گردوں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا گیا۔ اورنگی ٹائون کی اقبال مارکیٹ سے گرفتار کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 5 دہشتگردوں نے کرائے کے مکان میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے انکشاف کیا ہے۔ دو روز قبل گرفتار دہشتگردوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ انہوں نے افغانستان سے اسلحہ اور بارود استعمال کرنے کی تربیت حاصل کی۔ طویل عرصے سے کراچی میں مقیم تھے اور اہم مقامات کی ریکی کرچکے تھے۔ دہشت گردوں نے بیان دیا ہے کہ وہ کچھ عرصے بعد کرائے کے مکانات اور علاقہ تبدیل کرلیتے تھے۔ دہشت گردوں نے کئی بچوں کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے اور سائٹ ایریا کی فیکٹری مالک سے بھتہ وصول کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی کے بیت اللہ محسود گروپ سے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲