10 دسمبر 2016 - 19:42
 2016ء کا سال سعودی عرب کے لیے بدترین رہا : امریکی ویب سائٹ

ایک امریکی ویب سائٹ نےلکھا ہےکہ 2016ء کاسال سعودی عرب کے لیے بدترین رہا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک امریکی ویب سائٹ نےلکھا ہےکہ 2016ء کاسال سعودی عرب کے لیے بدترین رہا۔ شاہ سلمان کےدور حکومت کےدوسرے سال میں سعودی عرب کوتیل کی قیمتوں میں کمی کاسامنا کرنا پڑا، اورسعودی عرب کی معاشی صورت حال بھی خراب رہی۔علاوہ ازیں سعودی عرب اس سال بھی یمن کے دلدل میں پھنسا رہا،اس کےعلاوہ ریاض کا اہم ترین حلیف واشنگٹن نے بھی سعودی عرب پر 9/11 حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کردیا، اوراب آنےوالی امریکی حکومت کےساتھ سعودی عرب کوکافی مشکلات کاسامنا ہوگا۔
2016ء میں سعودی عرب کی شکست کےحوالے سے المونیٹرویب سائٹ نے لکھا ہےکہ اقتصادی طورپرویانامیں اوپیک کےتاریخی اتفاق کےبعد سعودی عرب کوبہت بڑی شکست ہوئی کیونکہ اتفاق کےمطابق ایران کےعلاوہ تمام ممالک کوتیل کی پیداوار میں کمی کرنی ہوگی جبکہ ایران کویہ حق حاصل ہےکہ وہ اپنی پیداوار بڑھائےپیداوار میں کمی کا سب سے زیادہ بوجھ بھی سعودی عرب پرہوگا۔

یمن کی صورت حال کےحوالےسے ویب سائٹ نے لکھا ہےکہ یمن کی جنگ سعودی عرب کوکافی مہنگی پڑ رہی ہے،اس جنگ میں سعودی عرب نے اپنے ہتھیاروں کابیشتر حصہ استعمال کرلیا ہےاوراس کی وجہ نئے ہتھیاروں کی ضرورت ہوگی جوپچھلے ہتھیاروں کےمقابلے میں زیادہ مہنگے ہوں گے،مگر سعودی عرب کولاحق اقتصادی بحران سےنکلنے کےلیے دفاعی بجٹ کم کرنا ہوگا جوفی الحال جنگ جاری رہنے کی صورت میں کم ہوتا نظر نہیں آرہا۔

سعودی عرب میں شہریوں کوجھوٹے مقدموں اوربےبنیاد الزاموں کی بناء پر سزائے موت دینے کےحوالےسے ویب سائٹ نے لکھا ہےکہ سعودی عرب نےخلیجی ریاستوں کےاجلاس کےدوران 15 شہریوں کوسزائے موت سنادی جوایک لمحہ فکریہ ہے،سعودی عرب کی اندرونی صورت حال پرکافی برہمی اورپریشانی پائی جاتی ہے۔

ویب سائٹ نے لکھا ہےکہ اس سال سعودی عرب اورمصر کےدرمیان بھی تعلقات میں کشیدگی ہوئی،مصر میں اخوان کی حکومت کاخاتمہ سعودی عرب کی ایک اہم کامیابی تھی مگر مصر اب سعودی عرب سےدور اورشام سےنزدیک ہوتا جارہا ہے جو سعودی عرب کےنقصانات میں مزید اضافہ ہے۔

ویب سائٹ نے لکھا ہےکہ سعودی عرب کو سب سے بڑا دھچکا اُس وقت لگا جب امریکی کانگریس نےسعودی عرب کےخلاف’’جیسٹا‘‘ قرار داد منظور کرلی جس کے تحت امریکی شہریوں کوسعودی عرب پر 9/11 میں ملوث ہونےکی وجہ سےمقدمہ دائر کرنے اورمعاوضہ لینے کاحق حاصل ہوگا۔

المونیٹرویب سائٹ نے لکھا ہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ اب امریکی بھاگ دوڑ سنبھالنے والےہیں اوردونوں ممالک کے درمیان کشیدہ صورت حال اب بھی قائم ہے،اس صورت حال میں دونوں ممالک کےباہمی تعلقات کیا کروٹ لیتے ہیں آنےوالے دنوں میں واضح ہونا شروع ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲