اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا میں خودکش بمبار لڑکیوں نے سبزی کے ایک مصروف بازار میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں کم ازکم 45 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے ماداگلی کے بازار میں سکول جانیوالی دو طالبات خودکش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 30 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے، آخری اطلاعات تک 30 زخمی اور 45 افراد مارے گئے۔ دھماکوں کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔








