8 دسمبر 2016 - 11:46
آج ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں فرزند رسول امام حسن عسکری علیہ السلام کا سوگ

فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کا یوم شہادت پوری دنیا میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کے خصوصی پروگرام میں شرکت کے لیے عراق اور دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین سامرا پہنچ گئے ہیں۔ سامرا میں حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے روضے میں ہزاروں عیقدت مندوں کا اجتماع ہے حرم امام حسن عسکری کے مختلف گوشوں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جن میں مقررین حضرات آپ کے فضائل و مناقب بیان کر رہے ہیں۔عراق کے مختلف شہروں سے سامرا آنے والے زائرین انفرادی طور پر اور ماتمی دستوں کی شکل میں نوخہ خوانی اور سینہ زنی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر شہر بھر میں سیکورٹی کے غیر معمول انتظامات کیے گئے ہیں اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے دستے جگہ جگہ تعنیات کردیئے گئے ہیں ۔ فرزند رسول امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت پر اسلامی جمہوریہ ایران بھی سوگوار و عزادار ہے - ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس عزا اور نوحہ ماتم کا سلسلہ جاری ہے - اس سلسلے کا سب سے بڑا اجتماع مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے حرم میں جاری ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں عاشقان اہل بیت عصمت و طہارت اور عزاداران آل محمد حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت پر اشک ماتم بہا رہے ہیں اور امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کو ان کے پدربزرگوار کا پرسہ دے رہے ہیں واضح رہے کہ جمعرات آٹھ ربیع الاول کو فرزند رسول خدا حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کا یو شہادت ہے آپ کو گیارہ سو اٹھہتر سال قبل عراق کے شہر سامراء میں زہر دغا سے شہید کردیا گیا تھا۔آپ کی شہادت کے بعد سے ہی آپ کے فرزند امام مہدی علیہ السلام پردہ غیب میں ہیں اور جب حکم خدا ہوگا آپ ظہور فرمائیں گے اور دنیا میں عدل و انصاف قائم کریں گے -

.......

/169