5 دسمبر 2016 - 11:35
پاک ایران تجارتی تعلقات کا نیا دور

پاکستان کے رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کے حالیہ دورہ اسلام آباد سے ایران اور پاکستان کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی توسیع کی رکاوٹیں دور ہوئی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے رکن پارلیمنٹ محمد اعجاز الحق نے اتوار کی رات مشہد ٹریڈ چیمبر کے اراکین اوربعض ٹریڈ یونین کے سربراہوں سے ملاقات میں کہا کہ گزشتہ چھے مہینے کے دوران کوئٹہ میں ایران اور پاکستان کے مشترکہ چیمبر آف کامرس کے قیام سے ایران اور پاکستان کے تجارتی لین دین پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ اس وقت ایران اور پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر کا لین دین ہے اور تجارتی تعلقات میں حالیہ بہتری کے پیش نظر توقع ہے کہ یہ رقم 5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے۔

پاکستان کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل سے دوطرفہ تعلقات پر مثبت اثرات ہوئے ہیں۔

مشہد ٹریڈ چیمبر کے نائب صدر محسن خاوری ہاشمی نے اس ملاقات میں کہا کہ تجارت کے لیے مناسب حالات کا نہ ہونا اور روایتی تاجرون کے بجائے اسمگلروں کی سرگرمیاں ایران اور پاکستان کے تجارتی تعلقات کی تقویت کے مسائل میں شامل ہیں۔

محسن خاوری ہاشمی نے مزید کہا کہ مسائل کے صحیح جائزے اور ان کے لیے راہ حل پیش کرنے سے ایران اور پاکستان کے تجارتی تعلقات کی توسیع کے لیے اقدام کرنا چاہیے۔

.......

/169