اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرائن پر الزام عائد کیا ہے کہ یوکرائن نے نومنتخب صدرٹرمپ کی انتخابی مہم میں تخریب کاری کرنے کی کوشش کی تھی۔ ترجمان محکمہ خارجہ روس کا کہنا ہے کہ یوکرائن نےافواہیں پھیلا کر ٹرمپ کی انتخابی مہم پیچیدہ بنادی تھی۔ ماریا زخروا کا کہنا ہے کہ یوکرائن کی ایسی حرکتوں کاماضی میں اسےفائدہ ملتا رہا ہے۔
امریکی اخبار کے مطابق یوکرائن نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کےسربراہ پر یوکرائنی ارب پتی افراد سے رقم لینےکاالزام لگایاتھا۔ امریکی اخبار میں خبر شائع ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سربراہ پال مینفورٹ کو چیئرمین کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔
.......
/169