اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لندن میں تعینات ہونے والے نئے ایرانی سفیر حمید بعیدی نژاد نے کہا ہے کہ انہوں نے ملکہ برطانیہ کیساتھ ملاقات کے دوران دنیا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا.
حميد بعيدي نژاد نے كہا كہ انہوں نے ملكہ الزبتھ دوئم كو اپني اسناد تقرري پيش جمع كروائيں اور ان كے ساتھ ملاقات كے دوران عالمي صورتحال پر بات چيت كي جس كا ملكہ برطانيہ كي جانب سے بھرپور خيرمقدم كيا گيا.
انہوں نے كہا كہ ايشيا،يورپ،امريكہ اور مشرق وسطي ميں موجود مسائل اور تازہ ترين صورتحال كا بھي جائزہ ليا گيا.
نومنتخب ايراني سفير حميد بعيدي نژاد نے اس سے قبل برطانوي وزير خارجہ بورس جانسن كو اپني اسناد تقرري كي كاپي جمع كروائي.
اسلامي جمہوريہ ايران اور برطانيہ نے چار سال بعد گزشتہ سال اپنے سفارتخانوں كا دوبارہ آغاز كيا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲