اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان امریکا کی ایک سوپینتالیس ہلکی توپیں ، جن کا نام ایم سات سو ستتر ہویٹرزر ہے، خریداری کرے گا - یہ دفاعی معاہدہ سات سو پینتیس ملین ڈالر کا ہے جس پر نئی دہلی میں دونوں ملکوں کے محکمہ دفاع کے حکام نے دستخط کئے ہیں -
ایم سات سو ستتر ہلکی توپ تیس کلومیٹر تک مار کرسکتی ہے اور عام طور پر اس کا استعمال پہاڑی علاقوں میں ہوتاہے - ہندوستان کا شمار سب سے زیادہ ہتھیار خریدنے والے ملکوں میں ہوتا ہے، ہندوستان نے رواں سال اپنا مالی دفاعی بجٹ چالیس ارب ڈالر اعلان کیا تھا -
ہندوستان کو جو ممالک سب سے زیادہ ہتھیار فروخت کرتے ہیں ان میں روس ، امریکا اور فرانس شامل ہیں جبکہ صیہونی حکومت بھی ہندوستان کو بڑے پیمانے پر ہتھیار فروخت کرتی ہے - ہندوستان نے گذشتہ دس برسوں میں ایک سوبیس ارب ڈالر کے ہتھیار خریدے ہیں -
۔۔۔۔۔۔۔
/169