اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/ پیغمبر اکرم کے سبط اکبر اور سلسلہ امامت کی تیسری کڑی سیدنا حضرت امام حسن المجتبیٰ ؑ کے یوم شہادت کے سلسلے میں جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے امام باڑہ یاگی پورہ ماگام میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سیدنا حضرت امام حسن المجتبیٰ ؑ کے سیرت و کردار کے کئی گوشوں کی وضاحت کی۔ آغاصاحب نے یوم اربعین کے سلسلے میں کربلائے معلی میں زائرین کی اجتماعات پر تکفیری دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہوئے درجنوں زائرین کو خراج عقیدت پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲