27 نومبر 2016 - 17:21
موغادیشو میں کار بم دھماکہ، 10افراد ہلاک اور درجنوں زخمی + تصاویر

صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ نامعلوم افراد نے بارود سے بھری ہوئی گاڑی موغادیشو کے مصروف بازار میں قائم سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب کھڑی کردی، جس سے مختصر وقت کے بعد زور دار دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ابتدائی طور پر دھماکے کے نتیجے میں 10افراد ہلاک ہوگئے، تاہم زخمیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن خیال کیا جارہا ہے اس دھماکے کے پیچھے حرکت الشباب کا ہاتھ ہے۔

.......

/169