26 نومبر 2016 - 16:57
ڈنمارک ایران میں سرمایہ کاری کرنے کی تلاش میں

ڈنمارک نے اسلامی جمہوریہ ایران میں گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈنمارك كا ايك وفد گيس اور تيل كے حوالے سے ايران ميں نئے مواقعوں كا جائزہ لينے كيلئے تہران ميں موجود ہے.

ايران كے جنوبي پارس كي گيس فيلڈ دينا كے سب سے بڑے گيس ذخائر پر مشتمل ہے جو ايران كے خلاف عالمي پابنديوں كے خاتمے كے بعد اب بہت سي بين الاقوامي كمپنيوں كو اپني طرف متوجہ كر رہي ہے.

ايران كي وزارت تيل كے مطابق، تہران ميں تعينات ڈنمارك كے سفير 'ڈيني عنان' نے ايك تجارتي اور سرمايہ كاري وفد كے ہمراہ ايران كے جنوبي علاقے 'جنوبي پارس' گيس فيلڈ كا دورہ كيا ہے تا كہ دونوں ممالك كے درميان توانائي شعبے سے متعلق تعاون كا جائزہ ليا جا سكے.

ڈنمارك كے سفير نے ايران ميں موجود تجارت اور سرمايہ كاري كے نئے مواقعوں كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ايران ميں گيس اور تيل كے ذخائر كي دريافت كے لئے كم سرمايہ كي ضرورت ہے جو دنيا كے سرمايہ كاروں كے لئے ايك نادر موقع ہے.

جنوبي پارس ايك خصوصي اقتصادي علاقہ ہے جو ايران كے جنوب مشرق كے صوبے بوشہر اور خليج فارس كے قريب واقع ہے.

جنوبي پارس 9.700 مربع كلوميٹر كے علاقے پر محيط ہے،جس ميں سے 3700 مربع كلوميٹر كا علاقہ ايران كي سمندري حدود خليج فارس ميں موجود ہے اور 6000 مربع كلوميٹر قطر كي سمندري حدود ميں ہے.

دنيا كے 8 فيصد اور ايران كے 50 فيصد گيس جنوبي پارس فيلڈ سے دريافت كي جاتي ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲