اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس قانون کے تحت عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کو مسلح افواج میں شامل اور فوج کا ایک حصہ بنا دیا گیا ہے جبکہ اس کا نام تبدیل کرکے ہیئت الحشد رکھ دیا گیا ہے۔ عراق کی عوامی رضاکار فورس ہیئت الحشد مسلح افواج کی نگرانی میں کام کرے گی اور ملک کو درپیش سیکورٹی خطرات کی صورت میں فوج کی مرکزی کمان کے احکامات کی تعمیل کرنے کی پابند ہوگی۔
عوامی رضاکار فورس کو ملک کو درپیش دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے اور مختلف شہروں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی غرض سے فوجی کارروائیوں میں شرکت کرنے کا حق بھی حاصل ہو گا۔
عراق کی سب سے بڑی سیاسی جماعت، مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے عوامی رضاکار فورس کے قیام کے بل کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قومی مفادات کے تحفظ کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس کسی خاص طبقے کی نہیں بلکہ پوری عراقی قوم کی نمائندہ ہے اور مسلح افواج میں اس ادارے کی شمولیت سے قومی اتحاد کو پائیدار بنانے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169