اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ایندھن اور توانائی کی کمی کے باعث ممکن ہے فلسطین کے بیمار بچے، طبی سہولتوں اوردیکھ بھال سے محروم رہ جائیں- غزہ کے محاصرے کے وقت سے اب تک بجلی کی کٹوتی اور ایندھن کی کمی کے سبب صیہونی حکومت کے محاصرے والے علاقے میں موجود بیس لاکھ فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے-
مصر اور غزہ کی سرحد پر واقع رفح گذرگاہ کو بہت کم کھولے جانے کے باعث بھی فلسطینیوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں اور مریضوں کو علاج معالجے کی غرض سے فلسطینی علاقوں سے باہر نہ لے جانے کے سبب مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے-
واضح رہے کہ فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد کینسر اور گردے کی بیماری اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہے اور دواؤں کی قلت کے سبب ان کا علاج معالجہ مشکل ہو گیا ہے-
.......
/169