اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی مازندران کے جنرل ڈائریکٹر احد جاودانی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کتاب خوانی کی ثقافت کو معاشرے کے مختلف طبقات کے اندر رائج کرنا بہت ضروری اور اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے اس بات کا اظہار بھی کیا کہ اس سال ایران کی اسلامی زندگی کا طور طریقہ کے عنوان سے کتاب خوانی کا مقابلے منعقد کیا جائے گا جس میں کامیاب ہونے والے افراد کو نفیس انعامات سے نوازا جائے گا۔
ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی مازندران کے جنرل ڈائریکٹر نے کہا کہ شیعیان اہل بیت علیہم السلام پیدل کربلا کی طرف جا رہے ہیں اور یہ بات نہایت تعجب انگیز ہے کہ داعش کی دھمکیوں کے باوجود بھی عاشقان اہل بیت علیہم السلام پورے جوش و خروش سے اربعین کی پیادہ روی میں حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زندگی گزارنے کے حسینی طریقے پر باقی رہنے کے لیے اس اہم نکتے کی طرف توجہ کرنا ضروری ہے کہ زندگی کو قرآنی اصولوں پر استوار ہونا چاہیے۔
.......
/169