25 نومبر 2016 - 17:34
حرم اہل بیت﴿ع﴾ کا دفاع تمام مسلمانوں کی شرعی اورقومی ذمہ داری ہے

ایران کے صوبہ چہارمحال وبختیاری کے گورنرنےحضرت زینب سلام اللہ علیہا کو امام حسین علیہ السلام کی تحریک کی پیغام رساں اورمنادی قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ حرم اہل بیت علیہم السلام کا دفاع تمام مسلمانوں کی شرعی اورقومی ذمہ داری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ چہارمحال وبختیاری کے گورنرقاسم سلیمانی دشتکی نے ١۳نومبرکو محافظ حرم کےشہید محمد حسن قاسمی اشکفتکی کے تشییع جنازہ کے پروگرام میں کہا ہے کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا امام حسین علیہ السلام کے قیام اورانقلاب کی منادی اورپیغام رساں تھیں۔

انہوں نےمزید کہا ہےکہ اگرحضرت زینب سلام اللہ علیہا کی جدوجہد اورکوششیں نہ ہوتیں تو امام حسین علیہ السلام کی عزاداری قائم نہ ہوتی اوروہ تحریک اسی جگہ پرختم ہوجاتی۔
صوبہ چہارمحال وبختیاری کےگورنرنےکہا ہےکہ امام حسین علیہ السلام کی تحریک ، دین اور اسلامی اقدارکے دفاع کے لیے تمام مسلمانوں کی شرعی،قومی اوراخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کا دفاع کریں۔
سلیمانی دشتکی نےداعش کو ظالم امریکہ کا آلہ کارقراردیتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ کا مقصد مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا اورآخرکار اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام پرکاری ضرب لگانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران اوراسی طرح دیگرممالک کے تمام مسلمانوں کو اسلام اوراسلامی نظام کا دفاع کرنے کے لیے اہل بیت علیہم السلام کےحرم کا دفاع کرنا چاہیے۔
صوبہ چھارمحال وبختیاری کے گورنر نے آخرمیں کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے جوانوں کی شہادت آٹھ سالہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے جوانوں سے کم نہیں ہے بلکہ اس سے بالاتر ہے۔

.......

/169