25 نومبر 2016 - 15:02
افغانستان میں 3 دھماکے، 5 افراد ہلاک، 27 زخمی

افغانستان کے شہر جلال آباد کے مختلف مقامات پر ہونے والے تین دھماکوں میں 5 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد کے مختلف مقامات پر ہونے والے تین دھماکوں میں 5 افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں پہلا دھماکہ سینئر جیل آفیشل کے گھر کے سامنے سڑک پر نصب بم سے کیا گیاجس میں سینئرجیل آفیشل عبدالحاکم سمیت ایک بچہ ہلاک اور 6افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسرا دھماکہ فائر بریگیڈ آفس کے سامنے ہوا جس میں 3افرادہلاک جبکہ 21زخمی ہوئے۔ تیسرا دھماکہ دوبارہ سینئر جیل آفیسر کی رہائش گاہ کے باہر کیا گیا تاہم اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169