14 نومبر 2016 - 14:24
تصاویر: درگاہ شاہ نورانی دھماکہ، جائے وقوعہ

ڈی سی خضدار سہیل الرحمان کا کہنا ہے کہ حب میں واقع شاہ نورانی کے مزار میں خود کش دھماکا کرنے والے حملہ آور کا سر مل گیا ہے، حملہ آور کی عمر 17 سے 18 برس ہے جب کہ دھماکے میں 8 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ سہیل الرحمان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد درگاہ کو زائرین کے لئے سیل کر دیا گیا ہے اور فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے حب میں واقع درگاہ شاہ نورانی میں گزشتہ روز سالانہ میلہ جاری تھا کہ اس دوران مزار کے احاطے میں دھمال کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمی و جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طور پر دھماکے میں 60 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی تاہم بعد ازاں دھماکے کے مزید 2 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے، 100 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں حب، خضدار اور کراچی کے اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ڈی سی خضدار سہیل الرحمان کا کہنا ہے کہ حب میں واقع شاہ نورانی کے مزار میں خود کش دھماکا کرنے والے حملہ آور کا سر مل گیا ہے، حملہ آور کی عمر 17 سے 18 برس ہے جب کہ دھماکے میں 8 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ سہیل الرحمان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد درگاہ کو زائرین کے لئے سیل کر دیا گیا ہے اور فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

.......

/169