13 نومبر 2016 - 18:42
ایران کے سنی عالم دین کی شیعہ سنی اتحاد پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے مختلف اسلامی ممالک میں شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان تعاون کو سراہتے ہوئے اسے اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلاب کی ایک عظیم نعمت قراردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے مختلف اسلامی ممالک میں شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان تعاون کو سراہتے ہوئے اسے اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلاب کی ایک عظیم نعمت قراردیا ہے۔
 شمالی ایران میں گندکاووس علاقے کے ممتاز اہلسنت عالم دین ‘‘آخوند عبدالکریم ‘‘ نے مسلمانوں کے درمیان انتشار اورتقسیم کو روکنے کیلئے تعاون کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے اپنے نماز جمعہ کے خطبے میں کہاکہ جھگڑےاور سازشیں شیعہ سنی مسلمانوں کو ایک دوسرے سے دورکردیتی ہیں اورمسلمانوں کو کمزور کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دشمنان اسلام مسلم معاشرے میں سرایت کرنے کی کوشش کے ذریعے مسلمانوں کے انسانی وقدرتی وسائل پر غلبہ حاصل کرنے کی گھنا ؤنی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ وقت میں عراق ،شام اوردیگر ممالک میں شیعہ اورسنی مسلمان انتہاپسند گروہوں کے خلاف متحد ہیں اورمسلمانوں کا متحد ہونا  اسلامی انقلاب کی عظیم نعمت ہے۔

ایران کے ممتاز اہلسنت عالم دین نےکہاکہ مختلف اسلامی فرقوں کو دشمنوں جوکہ تمام مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲