11 نومبر 2016 - 16:54
ایران اور سلواکیا کے درمیان اقتصادی اور سیاسی تعاون بڑھانے پر تاکید

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سلواکیا کے وزیراعظم رابرٹ فیکو کیساتھ ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے سلواکیا کے وزیراعظم رابرٹ فیکو کیساتھ ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا.

اس ملاقات كے دوران فريقين نے اسلامي جمہوريہ ايران اور سلوكيا كے درميان اقتصادي اور سياسي تعاون كو بڑھانے كي ضرورت پر اتفاق كيا.

ايراني وزير خارجہ اعلي سطحي وفد كے ہمراہ جمعرات كے روز بريٹيسلاوا پہنچے جہاں انہوں نے سلوكيائي صدر،اپنے ہم منصب اور ديگر رہنماوں كيساتھ اہم ملاقاتيں كيں.

اس دورے كے موقع پر ايران،سلواكيا وزرائے خارجہ نے ايك اجلاس كے دوران دونوں ممالك كے درميان سياسي اور اقتصادي شعبوں ميں تعاون كو فروغ دينے كے حوالے سے مفاہمت كي ياداشت پر دستخط كئے.

دريں اثنا، ايراني وزير خارجہ نے سلواكيا كے تاجروں اور كاروباري حلقوں كے نمائندوں كيساتھ ايك اجلاس ميں باہمي تجارتي حجم بڑھانے كے حوالے سے موجود مواقعوں كا جائزہ ليا.

ايراني وزير خارجہ محمد جواد ظريف آج سلواكيا سے پراگ كيلئے روانہ ہوں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲