اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی ریلوے انتظامیہ نے عراق جانے والے زائرین کو سہولیات کی فراہمی کے مقصد سے تہران سے کربلا جانے کے لئے ریل سروس کا آغاز کردیا جو 27 گھنٹوں میں سفر طے کرے گی.
يہ بات ايراني ريلوے اتھارٹي كے ڈپٹي ڈائريكٹر 'ميرحسن موسوي' نے پير كے روز ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ چہلم امام حسين عليہ السلام كے زائرين كي سہولت كے لئے ہفتہ وار منگل كے روز چھ بوگيوں پر مشتمل ريل تہران سے كربلا روانہ ہو جايا كرے گي.
انہوں نے مزيد بتايا كہ تہران سے روانہ ہونے والي ريل عراقي سرحد سے ملحقہ ايران كے مغربي علاقے شلمچہ تك جائے گي وہاں سے ايراني زائرين كو 35 كلوميٹر كے فاصلے پر واقع عراقي شہر بصرہ تك بسوں كے ذريعے لے جايا جائے گا پھر عراقي ريلوے حكام كے ساتھ ہونے والي مفاہمت كے تحت زائرين كو بصرہ سے كربلا تك عراقي ريل كے ذريعے لے جايا جائے گا.
ايراني عہديدار نے بتايا كہ ايراني زائرين تہران سے سرحدي علاقے شلمچہ تك 960 كلوميٹر مسافت طے كريں گے اور بصرہ سے كربلا تك 480 كلوميٹر كا سفر كريں گے.
انہوں نے كہا كہ تہران سے كربلا جانے كا ريل سفر كا خرچہ ايك لاكھ تيس ہزار تومان (37 ڈالر) مقرر كيا گيا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲