اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رومانیہ پارلیمنٹ کے اسپیکر نے خطے میں ایران کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے ممالک میں اسلامی جمہوریہ ایران سب سے زیادہ پُرامن ملک ہے.
يہ بات رومني اسپيكر 'فيلورن ايوردچ' نے بخارسٹ ميں تعينات ايراني سفير 'حميد معير' كے ساتھ ايك ملاقات ميں كہي.
اس موقع پر علاقائي امن و سلامتي اور مشرق وسطي كے حساس حالات كے حوالے سے ايران كے اہم كردار كا حوالہ ديتے ہوئے رومانيہ كے اسپيكر نے كہا كہ انتہاپسندي اور دہشتگردي كے خلاف عالمي اجتماعي تعاون ناگزير ہے.
خطے ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے اہم كردار كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے مزيد كہا كہ علاقائي اور عالمي مسائل كے لئے ايران كے كردار كو نظرانداز نہيں كرسكتے.
انہوں نے ايران اور رومانيہ كے درميان تمام شعبوں خاص طور پر دونوں ملكوں كي پارليمنٹ كے درميان قريبي تعلقات كے فروغ پر زور ديا.
اس موقع پر ايراني سفير نے دونوں ممالك كے درميان تاريخي اور ثقافتي مشتركات كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ ايراني پارليمنٹ، رومانيہ كے ساتھ پارليماني تعلقات بڑھانے كي خواہش مند ہے.
ايران اور رومانيہ كے درميان حاليہ مختلف وفود كے تبادلوں پر اطمينان كا اظہار كرتے ہوئے انہوں نے مزيد بتايا كہ ايراني وزيرخارجہ محمدجواد ظريف عنقريب رومانيہ كا دورہ كرنے والے ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲