اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندہ دفتر کے سربراہ صالح شاعری سے بات چیت کرتے ہوئے عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم الجعفری نے کہا کہ او آئی سی عراق سے اپنے فوجی باہر نکالنے کے لیے ترکی پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ عراقی عوام پوری طرح متحدہ ہیں اور اپنی سلامتی اور استحکام کو لاحق ہر خطرے کا ڈٹ کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
ترکی نے دسمبر دو ہزار پندرہ کو اپنے سیکڑوں فوجی غیر قانونی طور پر عراق کے صوبے نینوا کے صدر مقام موصل کے نواح میں واقع بعشیقہ چھاؤنی میں تعینات کر دیئے تھے۔
عراقی وزیر خارجہ نے اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندہ دفتر کے سربراہ کے ساتھ ملاقات میں موصل کی آزادی کے لیے جاری آپریشن کے نتیجے میں بے گھر ہونے والوں کی امداد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
بغداد میں اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندہ دفتر کے سربراہ صالح شاعری نے اس موقع پر کہا کہ او آئی سی عراق میں استحکام اور پناہگزینوں کی باز آبادکاری کے لیے دو ارب ڈالر کی امداد فراہم کرے گی۔
.....
/169