1 اکتوبر 2026 - 16:13
امریکا عراق سے انخلا کے بعد بھی حملے کا آپشن برقرار رکھے گا

ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ ’’عزمِ راسخ‘‘ مشن کے خاتمے اور امریکی فوجیوں کے عراق سے انخلا کے بعد بھی امریکا نے عراق میں اہداف پر حملے کا آپشن ختم نہیں کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اخبار ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ کو بتایا کہ اگر امریکی فوجیوں یا واشنگٹن کے مفادات کو خطرہ لاحق ہو تو امریکا اردن کی سرزمین سے عراق میں موجود اہداف پر حملے کر سکتا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی فوج نے عراق سے اپنی افواج کے انخلا کا عمل مکمل ہونے کا اعلان کیا اور بتایا کہ آخری امریکی فوجی اربیل کا اڈہ چھوڑ رہے ہیں۔ اس عمل کو بین الاقوامی اتحاد کے مشن سے بغداد اور واشنگٹن کے درمیان دو طرفہ سکیورٹی تعلقات کی جانب منتقلی کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha