اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، رائٹرز سے بات کرنے والے متعدد ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات گزشتہ ماہ ترکیہ میں ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق، دونوں فریقوں کے درمیان ہونے والی اس پہلی ملاقات میں باہمی سکیورٹی خدشات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران پیش رفت بھی ہوئی۔
یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل شام کی عبوری حکومت کی داخلی سکیورٹی تنظیم نے بدھ کی صبح دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایک تخریبی کارروائی کے دوران حزب اللہ سے وابستہ تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔
شام کی عبوری حکومت نے دعویٰ کیا کہ اس گروہ کے خلاف کارروائی اس وقت کی گئی جب شامی سکیورٹی فورسز نے عدم استحکام پیدا کرنے کے مقصد سے میزائل لانچر تیار کرنے کی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔
آپ کا تبصرہ