اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے فن لینڈ کے صدر کے ساتھ ملاقات میں باہم دلچسپی کے دوطرفہ امور، دوطرفہ تعلقات، ان کی ترقی، خاص طور پر اقتصادی تعاون اور بینکاری کے نئے امکانات کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گذشتہ روز فن لینڈ کے صدر ساؤل نینیسٹے سے ملاقات میں مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اس ملاقات میں فریقین نے باہم دلچسپی کے دوطرفہ امور، دوطرفہ تعلقات، ان کی ترقی، خاص طور پر اقتصادی تعاون اور بینکاری کے نئے امکانات کے بارے میں گفتگو کی گئی۔
علاوہ ازیں علاقائی مسائل، عالمی امن کی راہ میں درپیش مشکلات اور موجودہ جاری بحران کی بنیادی وجوہات جیسے موضوعات بھی مذکورہ ملاقات میں زیر بحث آئے۔
واضح رہے کہ فن لینڈ کے صدر ساؤل نینیسٹے ایران کے سرکاری دورے پر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲