اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے غور میں طالبان دہشت گردوں نے 20 شہریوں کو اغوا کر نے کے بعد بہیمانہ طور پر قتل کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق افغان صوبے غور کے ڈپٹی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ طالبان نے 33 افراد کو فیروز کوہ کے علاقے سے اغوا کیا جن میں سے 20 کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے ۔
ادھر افغانستان کے صوبے غور کے صوبائی ترجمان کے مطابق طالبان کا ایک باغی گروپ ان افراد کے اغوا میں ملوث ہے، اس گروپ نے گزشتہ برس افغانستان میں داعش سے اپنا تعلق جوڑ لیا تھا۔
.....
/169