25 اکتوبر 2016 - 14:43
ایران اور سنگاپور کا بینکنگ تعاون بڑھانے پر باہمی اتفاق

اسلامی جمہوریہ ایران اور سنگاپور کے مرکزی بینکوں کے سربراہوں نے ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ چینل میں سہولیات کی فراہمی اور باہمی اقتصادی تعاون کی توسیع پر اتفاق کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور سنگاپور کے مرکزی بینکوں کے سربراہوں نے ایک ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ چینل میں سہولیات کی فراہمی اور باہمی اقتصادی تعاون کی توسیع پر اتفاق کیا.

ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ 'ولی اللہ سیف' نے ایک اقتصادی وفد کے ہمراہ سنگاپور کے دورے پر ہیں اور انہوں نے اس موقع پر اپنے سنگاپوری ہم منصب 'راوی منون' کے ساته باہمی تعلقات بڑهانے پر مذاکرات کئے.

اس ملاقات میں سنگاپور میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر 'جواد انصاری' بهی موجود تهے.

اس موقع پر مرکزی بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، سنگاپور کے ساته بینکنگ شعبے میں باہمی تعلقات کو مزید بڑهانے کے لئے تیار ہے.

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجر اور کاروباری حلقے بینکنگ شعبے میں سہولیات کی فراہمی اور باہمی تجارتی سرگرمیوں کو بڑهانے کے خواہاں ہیں.

سنگاپوری مرکزی بینک کے چیف نے بهی اس موقع پر کہا کہ اقوام متحدہ کی ایران مخالف قراردادوں کی منسوخی کے بعد ان کا ملک ایران کے ساته بینکنگ تعلقات ک کے قیام کے لئے پُرعزم ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲