25 اکتوبر 2016 - 12:02
ملتان، علامہ سید محمد تقی نقوی کے فرزند مولانا جعفرنقوی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

مرحوم کی نماز جنازہ آج 25 اکتوبر بروز منگل کو سورج میانی ملتان میں ادا کی جائے گی، ذرائع کے مطابق نمازجنازہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اقتداء میں ادا کی جائے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی کے سرپرست علامہ سید محمد تقی نقوی کے جواں سالہ فرزند مولانا سید جعفرعباس نقوی طویل علالت کے بعد نشترہسپتال ملتان میں انتقال کرگئے، مرحوم جو کہ ایک روحانی طالبعلم تھے اور کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے۔
علامہ سید محمد تقی نقوی کے فرزند کی خبر کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر سے تعزیتی بیانات اور اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔
شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین سبزواری، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، ضلعی صدر علامہ سید کاشف ظہور نقوی، ڈویژنل صدر سید محمد شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر رہنمائوں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج 25 اکتوبر بروز منگل کو سورج میانی ملتان میں ادا کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نمازجنازہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اقتداء میں ادا کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169