25 اکتوبر 2016 - 11:56
بھارتی فورسز کی سیز فائر معاہدے کیخلاف ورزی

آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان رینجرز پنجاب نے بھرپور جوابی کارووائی کرتے ہوئے دشمنوں کی بندوقیں خاموش کرا دیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ سے شدید احتجاج کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے ورکنگ باونڈری کی مسلسل خلاف ورزی کے خلاف اقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ سے احتجاج کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ورکنگ باونڈری پر بھارت کی جانب سے ہر پال سیکٹر میں فائرنگ کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان رینجرز پنجاب نے بھرپور جوابی کارووائی کرتے ہوئے دشمنوں کی بندوقیں خاموش کرا دیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ سے شدید احتجاج کیا ہے۔
احتجاج پاکستان اور انڈیا میں موجود اقوام متحدہ فوجی مبصرگروپ سے کیا گیا۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

.....

/169