25 اکتوبر 2016 - 11:23
ایران نے کوئٹہ میں ہوئے دھشتگردانہ حملے کی مذمت کی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے منگل کے روز کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی حکومت کی مدد کرنے کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے پاکستان کی حکومت، قوم اور اس دہشت گردانہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور دہشت گردی کا ٹھوس اور سنجیدہ مقابلہ کرنے پر زور دیا۔

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کے اٹارنی جنرل حجت الاسلام محمد جعفر منتظری نے بھی جو اس وقت پاکستان کے دورے پر ہیں، کوئٹہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر قانون و انصاف زاہد حامد سے ملاقات میں اس دہشت گردانہ واقعہ پر پاکستان کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ رحمانی دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق اور قرآن کریم میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ حتی ایک بے گناہ انسان کا قتل بھی دین اسلام میں قابل قبول نہیں ہے اور قرآن کریم حتی ایک بے گناہ انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲