اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراقی شہر کرکوک کے بجلی گهر پر داعش کے خودکش بمباروں کے بزدلانہ حملوں میں ایرانی تکنیکی ماہرین کی شہادت اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.
'بہرام قاسمی' نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں کرکوک پاور ہاؤس میں شہید ہونے والے ایرانی ماہرین کے لواحقین کے ساته تعزیت کا اظہار کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ عراق میں دہشتگرد عناصر اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں اور نہتے عوام اور سولین پر اس طرح بزدلانہ کاروائیوں سے دہشتگردوں کی میدان جنگ میں شرمناک شکست ظاہر ہوتی ہے.
کرکوک حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے ایرانی ماہرین کی تعداد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عراقی شہر سلیمانیہ میں واقع ایرانی قونصلٹ کے ساته رابطے میں ہیں مگر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس حملے میں چار ایرانی شہید اور تین افراد زخمی ہوگئے ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲