اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا اعلان ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں واقع سراوان شہر کے قبیلوں کے سرداروں اور بزرگوں کے درمیان کیا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کی حفاظت انتہائی مشکل ہے تاہم اس موضوع کو لیکر ان ممالک کے اعلی عہدے داروں کے ساتھ گفتگو کی جا چکی ہے اور ان ممالک کو چاہئے کہ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔
ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ سراوان کے علاقے میں تعینات سرحدی افواج پوری ہوشیاری سے کام لے رہی ہیں۔
اس موقع پرانہوں نے اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان اتحاد کو اس صوبے میں قیام امن و سیکورٹی کی اصل وجہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی دیگراسلامی ممالک کے لئے ایک نمونہ عمل ہونا چاہئے۔
اس دوران ایران کے وزیر داخلہ ڈاکٹرعبدالرضا رحمانی فضلی نے شام، عراق اور یمن میں عالمی صیہونیت کی سازشوں کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے حامیوں کو اس بات کی اجازت نہیں دینا چاہئے کہ اسلامی ممالک کی صلاحیتوں کو اسلام دشمن طاقتیں استعمال کریں۔
.......
/169